پٹرول4روپے86پیسے لٹر سستا

ویب ڈیسک|یکم جنوری2019

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسے لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گی۔حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 31 دسمبر رات 12 بجے سے ہو گیا ہےیاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے