معذور طالب علم کو جدید الیکٹرک وہیل چئیر فراہم

زاہد مختار ایم اے انگلش کا طالب علم ہے

خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج کے معذور طالب علم کو جدید الیکٹرک وہیل چیئر کا تحفہ

ڈسٹرکٹ رپورٹر|یکم جنوری2019


رحیم یارخان: ڈپٹی کمشنر ریلیف فنڈز سے گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج میں زیر تعلیم ایم اے انگلش کے معذور طالب علم کو جدید الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔وہیل چیئر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی جانب سے ہونہار معذور طالبعلم زاہد مختار کو دی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ریاست علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں مالی امداد یا دیگر معاونت کے لئے دائر درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد حق داروں کو مخیر حضرات کے تعاون سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواجہ فرید کالج میں زیر تعلیم ایم اے انگلش کے طالبعلم زاہد مختار کے بارے میں میڈیا میں چلنے والے رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ہدایت جاری کی کہ اس ہونہار طالبعلم کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ طالبعلم نے کالج کے لئے الیکٹرک وہیل چیئر کا مطالبہ کیا تھا جسے پورا کر دیا گیا ہے جبکہ دوران تعلیم اخراجات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر ہونہار طالبعلم زاہد مختار نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سمیت تعاون کرنے والے افسران اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے