دپیکا کے نام کا ’ڈوسا‘ رنویر کھانے کو تیار

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون پوری دنیا میں مشہور ہیں اور اب ان کے نام کی بھارتی ڈش بھی متعارف کی جاچکی ہے۔

دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ریسٹورنٹ کے مینو کی تصویر شیئر کی، جس میں بھارت کی ایک مزیدار ڈش ڈوسا کو دپیکا پڈوکون کا نام دیا جاچکا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ دپیکا پڈوکون نے لکھا کہ یہ ان کا سال 2019 کو شروع کرنے کا بہترین انداز ہے۔

ایسے موقع پر ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کمنٹ کرنا کیسے بھول سکتے تھے؟

اس تصویر پر دپیکا کے نام کی ڈش کو دیکھ کر جوشیلے اداکار رنویر سنگھ نے لکھا کہ وہ اسے کھانا پسند کریں گے‘۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب رنویر سنگھ دپیکا پڈوکون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کسی تصویر پر کمنٹ کررہے ہوں۔

اس سے قبل رنویر سنگھ کئی مرتبہ دپیکا کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹ کرچکے ہیں جبکہ دپیکا بھی ایسا ہی کرتی نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی گزشتہ سال نومبر میں اٹلی میں ہوئی تھی۔

اس وقت یہ دونوں اداکار اپنے ہنی مون پر موجود ہیں۔

ہنی مون سے واپسی آنے کے بعد دپیکا اپنی فلم ’چھپاک‘ اور رنویر اپنی فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے