صادق آباد:ریسکیو 1122کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

سال 2018:صادق آباد میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 228افرادجاں بحق

سال 2018:صادق آباد میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 228افرادجاں بحق

صادق آباد: (قافلہ نیوز) ریسکیو 1122کے سال 2018کے اعداد و شمار کے مطابق صادق آباد میں گذشتہ سال ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 228افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122صادق آباد کے سیفٹی آفیسر عاشق محمود نے میڈیا بریفنگ میں سالانہ کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ ریسکیو 1122 صادق آباد نے 6 منٹ 50 سکینڈ کے اوسط ریسپونس ٹائم کے ساتھ ایک سال میں 6179ایمرجنسی
واقعات کو ہینڈل کیا ۔ ان میں 2ہزار 228روڈ ٹریفک حادثات ،میڈیکل ایمرجنسی وجو ہات میں 3120 افراد کو طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 80واقعات پیش آۓ۔ کرائم کالز بلٹ انجری ڈکیتی کی142ایمرجنسی میں متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،پانی میں ڈوبنے کے 07 واقعات ,بلڈنگ گرنے 04دھماکہ یا بلاسٹ,01اورمتفرق میں97 5ایمرجنسی کا سامنا 6منٹ اور 50سکینڈ کے اوسط ریسپونس ٹائم سے کیا۔ ان تمام ایمرجنسی میں 6861مریضو ں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 1475مریضوں کوابتدائی طبی امداد دیتے ہوے موقع پر فارغ کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک 286 ریفر ایمرجنسی کو بر وقت بڑے ہسپتالو ں میں پہنچایا گیا۔
ریسکیو سیفٹی آفسیر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی کمیونٹی ٹیم حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے اس وقت مختلف سکولز ،کالجز ،انڈسٹری ،ہسپتالوں کے علاوہ صاد ق آباد کی34یونین کونسل میں فرسٹ ایڈ تربیتی سیشن کے بعد ریسکیو محافظ ٹیمو ں کو تشکیل دے چکی ہے جس سے ایمرجنسی صورت حال میں افرادی قوت میں اضافہ اور حادثات کی شرح کو کم کرنے کا موقع ملے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے