چولستان جیب ریلی کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس

تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں:ڈپٹی کمشنر

ڈسٹرکٹ رپورٹر

رحیم یارخان: ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلع کے عوام کو صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں میں شمولیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے سالانہ سپورٹس و کلچرل کیلنڈر بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن نیئر اقبال کی زیر صدارت چولستان جیپ ریلی کے سلسلہ میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر ضلع رحیم یار خان کے چولستانی ٹریک کو چولستان جیپ ریلی کی ٹیکنیکل کمیٹی ایونٹ میں شامل کرتی ہے تو ضلعی انتظامیہ اس میں اپنی بھر پور نمائندگی کو نا صرف یقینی بنائے گی بلکہ چولستان میں دیگر تفریحی تقریبات، سپورٹس سمیت ایونٹس کے انعقاد کے لئے بھی اقدامات کرے گے۔

بعد ازاں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس کے دیگر ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)ریاست علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد شامل ہیں کو ہدایت کی کہ وہ چولستان جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ مرحلہ وار ثقافتی ایونٹس کا انعقاد کر کے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے