جنوبی پنجاب کے عوام کےلیے علاج معالجہ کی اہم سہولت ختم

حکومت نے موبائل ہیلتھ یونٹس واپس منگوا لیے

ویب ڈیسک|04جنوری2019


لاہور: حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے گھر کی دہلیز پر طبی سہولتیں چھین لیں، سابق وزیراعلی شہباز شریف کی طرف سے دئیے گئے موبائل ہیلتھ یونٹس واپس منگوا کر بڑے شہروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو سونپ دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس کا منصوبہ شروع کیا گیا جو کامیابی سے جاری تھا۔ تاہم موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی پر مامور موبائل ہیلتھ یونٹس واپس منگوا لئے ہیں۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ نے موبائل ہیلتھ یونٹس کو واپس منگوا کر بڑے شہروں میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے سپرد کر دیا ہے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو دو، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو ایک ایک موبائل ہیلتھ یونٹ دیا گیا۔ موبائل ہیلتھ یونٹس واپس منگوائے جانے سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے شہری اپنے گھر کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے