بھارت مستقل خطرہ ہے:ترجمان پاک فوج

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں|میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے اسی لیے بطور پروفیشنل آرمی اس کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعویٰ یا بیان بازی نہیں، مسلح افواج سرحد پار سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اس کی اندرونی سیاسی صورتحال ہے جب کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے لیکن پیشہ ورانہ مہارت کی حامل پاک فوج تمام خطرات کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے