صادق آباد:دکانداروں کو 16جنوری تک تجاوزات ختم کرنے کی مہلت

صادق آباد کے بازاروں میں ریڑھیوں اور رکشوں کا داخلہ بند


صادق آباد: انتظامیہ نے دکانداروں کو 16جنوری تک تجاوزات اور تھڑے وغیرہ از خود ختم کرنے کی مہلت دے دی۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔انجمن تاجراں کے وفد نے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز رحیم یارخان خالد سلیم چودھری کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر سے میٹنگ کی اس موقع پر اے ایس پی صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی،ٹی ایم او اور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔میٹنگ میں شہر کے بازاروں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے دکاندار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔غیرقانونی تھڑے اور شیڈ وغیرہ از خود مسمار کردیں انہوں نے تاجروں کو 16 جنوری تک تجاوزات ختم کرنے کی مہلت دیتے ہوۓ وارننگ دی کہ تین فٹ کی حدود میں قائم ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات ختم کردیں جبکہ شیڈز کی حد بھی مقرر
کردی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ خریداروں کی سہولت کے لیے بازاروں میں ریڑھی رکشہ کا داخلہ بند کردیا گیا۔تاجر نمائندؤں نے انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ اسسٹنٹ  کمشنر کا کہنا ہے کہ اگر دکانداروں نے 16جنوری تک تجاوزات کا از خود خاتمہ نہ کیا تو انتظامیہ آپریشن کرکے تجاوزات ختم کردی گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے