عوام کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے لئے چیئرمینز میونسپل کمیٹیز اپنا کردار ادا کریں:ڈی سی رحیم یارخان

ڈسٹرکٹ نیوز
رحیم یارخان : ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ سید محمود الحق بخاری اور چیئرمین صادق آباد چوہدری شفیق پپا نے ملاقات کی۔ملاقات میں عوام کومیونسپل سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹیز کے وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ عوام کو معیاری اور بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے لئے چیئرمینز میونسپل کمیٹیز اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سیوریج، واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ اپنا مکمل کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹیز کے چیئرمینز اپنی میونسپل حدود میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے میں کردار ادا کریں ۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ نے میونسپل عملہ کی کمی کے ساتھ ساتھ کوٹسمابہ میں ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام، کوٹسمابہ بائی پاس، سیوریج اسکیم سمیت دیگر مسائل بارے جبکہ چیئرمین ایم سی صادق آباد نے واٹر سپلائی اسکیم، سیوریج اسکیم سمیت میونسپل کمیٹی پلازہ کے بارے میں درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے