اساتذہ کے تبادلوں میں بے ضابطگیاں،سکروٹنی کمیٹی تشکیل

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی شکایات کا نوٹس لے لیا

ڈسٹرکٹ رپورٹر|ہفتہ 12جنوری2019

رحیم یارخان: محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں میرٹ کی خلاف ورزیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر کی سربراہی میں سیکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے دیگر ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی اور محمد زاہد (ایچ آر ) شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق اساتذہ کی شکایات کا میرٹ پر جائزہ لیتے ہوئے تین یوم میں فیصلہ کرے گی۔محکمہ تعلیم میں میرٹ سے متصادم ٹرانسفر پوسٹنگ سے متاثر ہونے والے اساتذہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کے آفس میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈپٹی کمشنر شکایات سیل میں موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے