صادق آباد میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر لیکچر

موٹروے پولیس کی آگہی مہم

سٹاف رپورٹر|منگل15جنوری2019

صادق آباد: موٹروے پولیس کی طرف سے گورنمنٹ اجمل باغ ہائی سکول میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ،طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔موٹروے پولیس کی سب انسپکٹر معظمہ اور نعمان نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے موضوع پر آگاہی لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مہذب قوموں کی نشانی ہے۔ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کریں۔اساتذہ طلبہ کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بتائیں اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کریں۔کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی وغیرہ چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے۔ہیلمیٹ اور دیگر روڈ سیفٹی اصولوں پر عمل کرکے شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی معاشرے کے ہر فرد کے لیے ضروری ہے۔اس موقع پر پروجیکٹر کے ذریعے شرکاء کو روڈ سیفٹی سے متعلق عملی ترتیب بھی دی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے