اپوزیشن حکومت کے خلاف متحد ہوگئی

پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

اسلام آباد: (قافلہ نیوز) تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئیں،پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پر حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اپوزیشن کے اس اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں شاہد خاقان عباسی،خورشید شاہ،خواجہ آصف،شیری رحمان اور دیگر نے شرکت کی۔
ایک صحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہو سکتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اتحاد ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او لینا چاہتے ہیں نہ حکومت دینے کی پوزیشن میں ہے، وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پر بات کریں گے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے، یہ کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق پر حملہ کر رہی ہے، اس پر ہم خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔

BilawalBhuttoZardari

@BBhuttoZardari
Positive meeting of opposition parties today.PMLN,PPP,ANP,MMA &BNP agree on 3 points; no compromise on economic rights, human rights & democratic rights of people of Pakistan. Committee formed to work out future course of action. Mini-budget, military courts & new COD discussed.

1,292
5:03 PM – Jan 15, 2019
Twitter Ads info and privacy
887 people are talking about this
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں، ملک میں معاشی حالات ابتر ہیں، مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے، ادویات اور بجلی کی قیمتوں تک میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فوجی عدالتوں اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے اپوزیشن کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، تمام اپوزیشن پارٹیز کی کمیٹی ملٹری کورٹس سمیت تمام معاملات دیکھے گی۔ کمیٹی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں ن لیگی قیادت کو ٹف ٹائم دیئے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے امور، بلوچستان میں حکومت سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔
اپوزیشن اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان اور قائدین کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی داخلی، سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومتی کی نااہلی اور ناتجربہ کاری سے معیشت کو سنگین ترین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ عام آدمی بد ترین مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں اب قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کی فضا بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کاروباری اور معاشی سرگرمیاں منجمد ہو چکی ہیں۔
اپوزیشن اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عوام کے آئینی، جمہوری، معاشی اور انسانی حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے دفاع کے لئے اپوزیشن متحد ہو کر پوری قوت سے مزاحمت کرے گی۔ اس مقصد کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اور فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے