سکول سربراہان اب انتظامی کیساتھ تدریسی امور بھی انجام دینگے

ہیڈٹیچرز عارضی اساتذہ بھی بھرتی کرسکیں گے

ویب ڈیسک

لاہور : سکول سربراہان اب انتظامی امور کے ساتھ ساتھ تدریسی امور بھی انجام دیں گے۔ جبکہ انہیں عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا اختیار بھی دیا جارہا ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ہیڈ ٹیچرز کے سکول کے اوقات کار میں فارغ بیٹھنے پرپابندی لگادی ہے۔ سکول سربراہان کا انتظامی معاملات کے ساتھ بچوں کو روزانہ کے 3 پریڈ پڑھانا بھی لازمی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کےسکول کے اوقات کار میں فارغ  بیٹھنے پر پابندی لگادی ہے۔   سکول سربراہان کو سکول ٹائمنگ کے دوران تین پریڈ پڑھانا ہونگے جبکہ انتظامی معاملات کو سنبھالنا بھی سکول سربراہان کی ذمہ داری ہوگی۔
سکول سربراہان کو روزانہ کم سے کم 3 کلاسیں پڑھانا ہوں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث سکول سربراہان کو عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عارضی اساتذہ کی تنخواہیں سکول فنڈز سے ادا کی جائیں گی۔این ایس بی کی مد میں بجٹ جلد مہیا کردیا جاۓ گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے