پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی ادبی کمیٹی کی تعارقی تقریب

معروف شاعر سلیمان جاذب کمیٹی کے سربراہ مقرر

یو اے ای میں اردو زبان و ادب کو فروغ دیں گے:چودھری خالد حسین


نئی نسل کا رشتہ اردو ادب کے ساتھ جوڑیں گے:سلیمان جاذب،ادبی کمیٹی کی تقریب میں خطاب

شارجہ (قافلہ نیوز ) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے ادب کے فروغ کے لئے ادبی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سلیمان جاذب کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے ادبی کمیٹی کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ ادبی کمیٹی کی سربراہی نامور شاعر اور صحافی سلیمان جاذب کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں کامران احمد ریاض ، کاشف محمود ، حافظ سہیل انجم ، راجہ خیام الحق ، چوہدری بشیر احمد شاہد اور فرح شاہد شامل ہیں۔
اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو پاکستانی کی قومی زبان ہے جس کے فروغ کے لئے ہماری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ کام کریں ۔ادبی کمیٹی کی تشکیل کا بنیادی مقصد ادب کی ترویج و ترقی اورنئی نسل کو اس سے روشناس کرانا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی کہ اردو ادب سے وابستہ افراد اور نئے لکھنے کوسامنے لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ذیلی کمیٹیزکی تشکیل بھی کی جارہی ہے جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی احسن انداز میں خدمت کی جائے ۔ادبی کمیٹی میں صحافیوں ، دانشوروں ، علمی و ادبی شخصیات کی شمولیت سے ادب کو مزید فروغ دینا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

ادبی کمیٹی کے سربراہ اور معروف شاعر سلیمان جاذب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب ہماری روایات کا حصہ ہے اور نئی نسل اس سے دور ہوتی جا رہی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ نئی نسل کو اس میں آگے لایا جائے تاکہ اس سلسلے کو جاری رکھا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ادبی کمیٹی پروگراموں کے علاوہ معلوماتی پروگراموں کا بھی ایک سلسلہ بہت جلد شروع کرے گی ۔اس موقع پر سلیمان جاذب نے ادبی کمیٹی کی تشکیل اور کلیدی ذمہ داری سونپنے پرسوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو سراہا ۔ ادبی کمیٹی کی طرف سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی لائریری کے لئے کتابوں کا عطیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے