سانحہ ساہیوال پر ڈاکٹر کبیر اطہر کی نظم

امکان


*نظم| ڈاکٹر کبیر اطہر


امکان

ہو سکتا ہے !!
قاتل بھی معصوم ہو اُتنا
جتنے ہیں مقتول ہمارے
ہوسکتا ہے !!
قاتل کو بھی
جان سے جانے کا خطرہ ہو
ہو سکتا ہے!!
قاتل کی آنکھوں پر کس کر بندھی ہوئی
کالی پٹی ہو
ہو سکتا ہے!!
قاتل پر بھی
نادیدہ بندوق تنی ہو

کبیر اطہر

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے