حب:ٹرک کی ٹکر سے بس میں آگ لگ گئی،27مسافر جاں بحق

مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی

ویب ڈیسک|21جنوری2019

حب: بیلہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی اس دوران 16افراد نے بس سے کود کر جانیں بچائیں۔
کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 27افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔ڈی سی شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکے باعث کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچالی جب کہ دیگر افراد کوچ میں ہی رہنے کی وجہ سے موقع پر 17 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو، لیویز، پولیس اورایف سی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروئیاں شروع کردی گئیں، تاہم آگ کی شدت کےباعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنربیلہ کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہیں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل کےہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں 7مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی۔ادھر صوبائی وزیر نصیب اللہ نے زخمیوں کے سرکاری خرچ پر علاج کا اعلان کیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے