حرف کار عالمی کے زیراہتمام خوبصورت ادبی تقریب

ممتاز شعراء و شاعرات،ادبی شخصیات کی شرکت

”بولدی چپ “ کی تقریب پذیرائی

رپورٹ| نوید غازی


ادبی تنظیم حرف کار (عالمی) کے زیر اہتمام شاعرہ ثانیہ شیخ کے پہلے پنجابی شعری مجموعے ” بولدی چپ “ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ اس خوب صورت ادبی تقریب میں لاہور اور اطرف کے نامور اور باکمال شعرا ،شاعرات اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔جم خانہ کلب میں یہ شام کتاب کی سیر حاصل گفتگو اور بارش کی خنکی کے ساتھ مل کر ایک یادگار شام بن گئی۔
تقریب کی صدارت معروف باکمال شاعر اور افسانہ نگار جاوید انور نے کی۔مہمانِ خاص کی مسند پر ممتاز افسانہ نگار سلمیٰ اعوان رونق افروز تھیں جبکہ مہمان اعزاز شیخوپورہ سے تشریف لائے افسانہ نگار و مترجم غلام حسین غازی تھے۔

حرف کار کی طرف سے سعود عثمانی، ڈاکٹر عظمیٰ سلیم،نوید غازی اور صاحب کتاب ثانیہ شیخ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سعود عثمانی نے مہمانان خاص کا تعارف محفل کے حاضرین سے کروایا اور لاہور اور اطراف سے آنے والے مہمانوں کا بھرپور تعارف مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔
ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے حرف کار عالمی کا مختصر تعارف کرواتے ہوئے تقریب کی نظامت سنبھالی اور بہت عمدگی سے تقریب کو آگے بڑھایا۔شازیہ مفتی، روما رضوی، غلام حسین غازی، سلمیٰ اعوان اور جاوید انوار نے ”بولدی چپ “ کے محاسن کا بخوبی احاطہ کرتے ہوئے کتاب کے حوالے سے بھر پور گفتگو کی اور شاعرہ کو خراج تحسین سے نوازا۔

حاضرین محفل میں باکمال شاعر اور شاعرات جن میں صائمہ آفتاب، عدنان خالد، شاہدہ مجید، عاصمہ طاہر، سحر سعید اور دیگر احباب بھی شامل تھے۔
نشست اور گروپ فوٹوز کے بعد چائے اور ہائی ٹی کے لوازمات سے انصاف کیا گیا اور تادیر بہت مزے کی گپ شپ رہی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے