بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد ( قافلہ نیوز) مہنگائی کے ستاۓ عوام کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دسمبر 2018ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق، ایل این جی پلانٹس چلائے جاتے تو 5 ارب 10 کروڑ کی بچت کی جاسکتی تھی، پلانٹس کو 6 سے 30 دسمبر تک ایل این جی دستیاب نہیں تھی۔سی پی پی اے حکام کے مطابق ایل این جی نہ ملنے کی وجہ سے پلانٹس نہیں چل سکے، کوئلے کی ٹرینیں بھی لیٹ ہوئیں، بندرگاہ پر کلیئرنس میں تاخیر ہوئی۔عوام نے بجلی مہنگی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے