بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ
میزائل ائیر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر

بیلسٹک میزائل نصر کی کامیاب آزمائشی لانچنگ
ویب ڈیسک| 24 جنوری ، 2019
پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کی کامیاب آزمائشی لانچنگ کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کی کامیاب آزمائشی لانچنگ سے آرمی کی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ذبیر محمود حیات نے نصر بیلسٹک میزائل کی آزمائشی لاچنگ کا مظاہرہ دیکھا اور آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈر کی آپریشنل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔جنرل زبیر محمود حیات نے سائنسدانوں کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔