موبائل فون اب ہاتھ اور چہرے کے تاثرات سے کنٹرول ہوں گے

ٹچ سکرین ٹیکنالوجی کا عہد ختم ہونے کو ہے

ٹیکنالوجی نیوز| 24جنوری 2019


اب ایسے اسمارٹ فونز متعارف کراۓ جا رہے ہیں جنہیں ٹچ اسکرین کے بجاۓ کچھ فاصلے سے ہاتھ کو حرکت دینے سے استعمال میں لایا جاسکے گا۔
ایل جی نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا ہے ‘گڈبائے ٹچ’۔ایل جی کی جانب سے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ایک ڈیوائس متعارف کرائی جارہی ہے جو کہ ٹچ اسکرین کی بجائے جیسچر سے کنٹرول کی جاسکے گی۔کم از کم کمپنی کی جانب سے جاری ٹیزر ویڈیو سے کچھ ایسا ہی عندیہ ملتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ایل جی نے کسی ڈیوائس میں جیسچر کنٹرول دیئے ہوں، 2013 میں بھی ایک ایل جی ٹی وی تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس میں صارفین ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکت سے اسکرین کرسر کو استعمال کرسکتے تھے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ ایل جی اگلے ماہ کس قسم کی ڈیوائس پیش کرے گی مگر امکان یہی ہے کہ وہ اسمارٹ فون ہی ہوگا۔
گڈ بائے ٹچ سلوگن سے بھی یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ایل جی کسی اسمارٹ فون کی بات کررہی ہے کیونکہ ٹچ کنٹرول کا زیادہ تر استعمال ایسے ہی ڈیوائسز میں ہوتا ہے۔
اب یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ ڈیوائس وی 40 کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا یا ایل جی جی 8۔
ایل جی کی جانب سے یہ فون یا ڈیوائس 24 فروری کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے