وزیراعظم نے پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات کا حکم دیدیا

ہمیں پولیس کا کلچر تبدیل کرنا ہو گا، عمران خان


اسلام آباد (قافلہ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات کی جائیں، ہمیں پولیس کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ سمیت اہم حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد ساہیوال میں متاثرہ خاندان کے پاس پہنچا اور ملوث سی ٹی ڈی افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں اصلاحات پر بھی وزیراعظم عمران خان کو اپنی سفارشات پیش کیں جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کے بعد پولیس کے نئے ایس او پیز پر وزیراعظم کو بریف کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کیں کہ پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات کی جائیں، ہمیں پولیس کا کلچر تبدیل کرنا ہو گا، خیبر پختونخوا پولیس میں اصلاحات کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے