سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری،نیا بینچ تشکیل

بنچ 4 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا

ویب ڈیسک | جمعرات 24 جنوری2019

لاہور: سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواستوں پر نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں بنچ 4 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا، بنچ کے دوسرے رکن جسٹس صداقت علی خان ہوں گے۔ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست پر تحریری آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔
قبل ازیں جوڈیشل انکوائری سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے استفسار کیا تھا کہ آئی جی صاحب یہ بڑے ظلم کی بات ہے، پولیس کو کیسے اختیار ہے کہ وہ سیدھی گولیاں چلائے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ گولیاں چلانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور سی ٹی ڈی کے افسران کو بھی معطل کردیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ صوبے بھر میں مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہیں ہونا چاہیے، تمام آر پی اوز کو یہ حکم جاری کردیے جائیں جب کہ عدالت نے آئی جی پنجاب اور سربراہ جے آئی ٹی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں ریکارڈ سمیت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے