بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید

پیر سے لیکر اب تک شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک | جمعرات 24 جنوری 2019


سرینگر: دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جس کے بعد پیر سے لیکر اب تک شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق شدید سردی کے باوجود ضلع پلواما اور شوپیاں میں ہزاروں لوگوں نے گزشتہ روز مارے جانے والے کشمیریوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں ہڑتال کی گئی جب کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے ضلع پلواما اور شوپیاں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ ایک روز قبل ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے