پنجاب کے 100پولیس سٹیشنوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

کے پی کے طرزپر پولیس ایکٹ لا رہے ہیں:فواد چوہدری

ویب ڈیسک|24جنوری2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی خیبر پختونخوا کے طرز پر ‘پولیس ایکٹ’ لا رہے ہیں اور صوبے کے 100 پولیس اسٹیشنز کو مثالی پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‘وزیر اعظم نے ساہیوال واقعے پر فوری انصاف فراہم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف چالان فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘اجلاس میں صوبے میں پولیس کلچر تبدیل کرنے پر بھی زور دیا گیا اور پنجاب میں 100 پولیس اسٹیشنز کو مثالی پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے خیبر پختونخوا کے پولیس ایکٹ کو مثال کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کو پہلی بار دنیا کے لیے کھول رہے ہیں اور ویزا رجیم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان میں اس سے قبل ویزا رجیم میں اتنی بڑی تبدیلی نہیں آئی، ان تبدیلیوں سے ہمارے تاجروں، صحافیوں اور غیر ملکی پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہوگا اور پاکستان میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔’
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایک نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی منظوری دے دی ہے، اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور ایسا اسٹرکچر بنایا جائے گا جو قابل قبول ہو۔’

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے