شدید سردی،نیاگرا فال منجمد ہونا شروع ہوگیا

لگ بھگ171 سال قبل نیاگرا فال مکمل طور پر جم گیا تھا

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقعہ دنیا کے عظیم ترین آبشار نیاگرا فال کے کئی حصے منجمد ہوگئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ قطب شمالی سے آنے والے سسٹم کے سبب نیاگرا فال کے ارد گرد کا علاقہ منجمد ہورہا ہے ، امید کی جارہی ہے کہ یہاں سردی مزید بڑھے گی ابھی منجمد بارش بھی ہونی ہے ۔ یاد رہے کہ سنہ 1848 یعنی کہ لگ بھگ 171 سال قبل معلوم تاریخ کا وہ واحد سال تھا جب نیاگرا فال مکمل طور پر جم گیا تھا جس کے سبب پانی کا بہاؤمکمل رک گیا تھا اوراوپر کے علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد یہ کبھی بھی مکمل طور پر منجمد نہیں ہوا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے