فلکوایو نے سرفراز کی معذرت قبول کر لی
سرفراز احمد نے ایندائل فلکوایو سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کر کے معذرت کی

ویب ڈیسک | 25جنوری 2019
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو سے ملاقات کر کے نسل پرستانہ جملے پر معذرت کر لی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
جمعہ کو سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایندائل فلکوایو سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کر کے معذرت کی، اس موقع پر دونوں ٹیموں کے منیجرز بھی موجود تھے۔
سرفراز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلکوایوں سے ملاقات کرکے اپنے جملے پر معذرت کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ سرفراز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنوبی افریقی عوام بھی درگزر سے کام لیں گے۔