یوٹیلٹی بلز اور سرکاری ادائیگیاں اب گھر بیٹھے ہوں گی

پنجاب میں ای بلنگ کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا

لاہور(قافلہ نیوز) پنجاب حکومت جدت کی راہ پر گامزن ، قطار نہ انتظار، بلوں سے لے کر ٹیکس اور ٹریفک چالان سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں اب آن لائن ہوں گی، حکومت پنجاب نے شہریوں کو رشوت خوری سے بچانے کیلئے نئے سمارٹ پروگرام پر ورکنگ شروع کردی ہے۔
پنجاب حکومت نے دیگر ممالک کی طرز پر پنجاب کو بھی آن لائن پورٹل پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر باقاعدہ کام شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ نے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن ای بلنگ پر کام شروع کردیا۔ حکومت نے سسٹم کیلئے 20 کروڑ کی منظوری بھی دیدی ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق آن لائن سسٹم کا مقصد شہریوں کو جدت کی طرف لانا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھ کر تمام سرکاری ادائیگیاں آن لائن پورٹل کے تحت کرسکیں۔ شہری سمارٹ فون میں آن لائن ایپ پر بھی بینک کارڈ استعمال کر کے ادائیگیاں کرسکیں گے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ بینک چالان، گیس و بجلی کے بلز، لائسنس، پاسپورٹ، ٹریفک چالان، ٹیکس اور دیگر تمام ادائیگیاں آن لائن ہوسکیں گی۔ حکام کے مطابق پروگرام کو رواں سال ہی لانچ کر دیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے