پنجاب میں استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ

چین لاہور سمیت بڑے شہروں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگاۓ گا

لاہور(قافلہ نیوز)چین استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے پنجاب کے بڑے شہروں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگاۓ گا۔اس سلسلہ می چینی کمپنی کے وفد نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،چینی کمپنی شانکسی کے پراجیکٹ مینجر جیمز لیو نے سینئر وزیر پنجاب کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔واضح رہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے پلانٹس لگائے جائیں گے ۔پہلے مرحلے میں لاہور ،ملتان ، فیصل آباد ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع میں استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جاۓ گا۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اس موقع پر بتایا کہ دریاؤں اور نہروں کے پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائیگا جس کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت معاہدے ہوں گے۔ چینی کمپنیوں کو شفاف ڈیل اور بہترین ورکنگ انوائرمنٹ مہیا کیا جائےگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے