ڈی پی او رحیم یارخان کا تعلیمی اداروں،ہسپتال اور بینک کا دورہ

شیخ زاید ہسپتال میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کا بھی جاہزہ لیا

ڈسٹرکٹ نیوز| 29جنوری 2019



رحیم یارخان : ڈی پی او عمر سلامت اور ایس پی رانا محمد اشرف نے تعلیمی اداروں ، ہسپتال اور بنکس کا دورہ کیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔ڈی پی او نے شیخ زاید ہسپتال میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کا بھی جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او عمر سلامت نے تعلیمی و مالیاتی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے لاہور سکول سسٹم ۔ شیخ خلیفہ سکول اور یونائٹڈ بنک کا دورہ کیا اور وہاں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے شیخ زید ہسپتال کے مختلف وارڈز اور وہاں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کا دورہ بھی کیا اور اس میں کی جانے والی توسیع اور عوام کو دی جانے والی سہولت کا جائزہ لیا۔ڈی پی او عمر سلامت اور ایس پی رانا محمد اشرف اسی دوران تھانہ صدر رحیم یار خان سے ملحقہ پولیس پٹرول پمپ پر گئے جہاں پر ڈی ایس پی فرخ جاوید اور ایس ایچ او محمد رمضان بھی موجود تھے ۔انہوں نے پٹرول پمپ کا جائزہ لیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے