شعیب اخترتنقید نہیں ذاتی حملے کررہے ہیں:سرفراز احمد

غلطی تسلیم کرچکا،،سزا بھی مل گئی:صحافیوں سے گفتگو

ویب ڈیسک | منگل 29 جنوری 2019

کراچی: آئی سی سی کی پابندی کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر مجھ پر تنقید نہیں ذاتی حملے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی بیٹسمین پر دوران میچ نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے پر آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے انہیں پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹنا پڑا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی لگنے کے بعد سرفراز کو پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان آنے کی ہدایت کی تھی، سرفراز احمد کراچی کے ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود پرستاروں نے کپتان کے حق میں نعرے بازی سے ان کا استقبال کیا۔
پرستاروں نے سرفراز احمد کے حق میں پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے اور وہ مسلسل کپتان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، ایئرپورٹ پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ مجھ سے جو غلطی ہوئی اس پر معافی مانگ چکا ہوں جب کہ آئی سی سی نے جو مناسب سمجھا وہ کیا ۔
کپتان کا کہنا تھا کہ میرا دفاع کرنا اور واپس بلانا پی سی بی کا اچھا فیصلہ تھا،5 ماہ سے مستقل کرکٹ کھیل رہا ہوں اب پی ایس ایل پر پوری توجہ دوں گا، جب ان سے صحافی نے سوال کیا کہ سابق کرکٹر خصوصا شعیب اختر کی تنقید پر آپ کیا کہیں گے؟ تو جواب میں کپتان نے کہا کہ وہ تنقید نہیں مجھ پر ذاتی حملے کر رہے ہیں ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے