سرد ہوا،بادل اور بارش،ٹھنڈ پھر بڑھ گئی

لاہور میں کہیں رم جھم تو کہیں ہلکی پھوار سے سردی میں اضافہ

لاہور (قافلہ نیوز) باغوں کے شہر لاہور کو دھند اور بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، کہیں رم جھم تو کہیں ہلکی پھوار سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔
لاہور میں موسم نےایک بار پھرسےانگڑائی لے لی ۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 ہے جبکہ ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، آج سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے