حوصلہ بلند ہے،جلد عوام کے درمیان ہوں گا:نواز شریف

کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ کی ملاقات،میاں محمد بخش کا کلام سنا

میری عدم موجودگی میں ن لیگی رہنما پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حق میں آواز اٹھائیں، سابق وزیراعظم


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مریم نواز سمیت اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا مورال بلند ہے اور لاہور میں موسم کی مناسبت سے موڈ بھی خوشگوار تھا۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر میاں محمد بخش کا کلام بھی سنا۔
نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عدم موجودگی میں آپ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حق میں آواز اٹھائیں، میرا حوصلہ بلند ہے جلد عوام میں ہوں گا۔ نواز شریف نے ہسپتال اور طبی سہولیات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جیل میں بھی قید ہوں اور ہسپتال میں بھی قیدی جیسی ہی صورت حال ہوتی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے