پی ٹی آئی کے ہر ایم پی اےکو 5کروڑ ملیں گے
گرانٹ ترقیاتی منصوبوں کے لیے دی جاۓ گی

ویب ڈیسک | 31جنوری 2019
لاہور: پنجاب حکومت نے اپنے ایم پیز اے کو ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزراء کو ترقیاتی فنڈز دینے کے حوالے سے سمری چیف سیکرٹری سے مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر ایم پی اے کو ترقیاتی سکیموں کی مد میں 5 کروڑ دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے سمری بھجوائیں۔ سمری کی منطوری کیساتھ ہی پی ٹی آئی کے ہر رکن اسمبلی کو پانچ، پانچ کروڑ روپے کی سکیموں کی گرانٹ مل جائے گی۔جس سے وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرواسکیں گے۔