سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی فوری طور پر ضرورت نہیں، وزیراعلی عثمان بزدار

واقعے کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں،صحافیوں سے گفتگو

ویب ڈیسک | جمعہ یکم فروری 2019

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی فوری طور پر ضرورت نہیں، واقعے کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اگر اس میں مسئلہ ہوا تو پھر دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پانچ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرچکے ہیں اور دو افسران کے خلاف معطلی کے بعد انضباطی کارروائی کی جارہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال واقعے میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، واقعے کے حوالے سے دو روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لواحقین کو 2 کروڑ روپے کی رقم دیں گے۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو پیش آنے والے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کام کر رہی ہے جب کہ واقعے میں مارے جانے والے شخص خلیل کے بھائی جلیل نے جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے