گورنر سندھ کا کراچی میں ہر سال بریانی میلہ لگانے کا اعلان

بریانی میلہ گورنر ہاؤس میں ہوگا


کراچی (قافلہ نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جہاں ادبی میلے اور اردو کانفرنسز سمیت دیگر ادبی، سماجی، سیاسی اور تفریحی میلے منعقد ہوتے ہیں ۔کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے یہاں ’ایٹ فیسٹیول اورفوڈ فیسٹیول‘ کا انعقاد بھی ہوتا ہے۔تاہم اب یہاں ہر سال خالصتا ’بریانی میلہ‘ بھی سجا کرے گا۔جی ہاں، سندھ کے گورنر عمران اسماعیل چاول کا کاروبار کرنے والے افراد کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی میں ہرسال بریانی میلہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
گورنرعمران اسماعیل نے ’رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان‘ (آر ای اے پی) کے سالانہ اجلاس میں خطاب کے دوران گورنر ہاؤس میں ہر سال بریانی میلہ منعقد کرانے کا اعلان کیا۔تاہم انہوں نے فوری طور پر پہلے میلے کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔رائس ایسکپورٹرز نے گورنر سندھ کو چاول کی صنعت کو بڑھانے کے لیے بریانی میلے کو سرکاری سرپرستی میں منعقد کرانے کی درخواست کی تھی۔
گورنر عمران اسماعیل نے بریانی میلے کا انعقاد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی میلے کو منعقد کیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی میں حکومتی سرپرستی میں بریانی میلے کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ میلہ پاکستان میں اپنی طرز کا واحد اور منفرد میلہ ہوگا، اس سے قبل پاکستان میں ایٹ اور فوڈ فیسٹیول منعقد ہوتے رہتے ہیں۔بریانی میلے کا انعقاد گورنر ہاؤس میں کیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے