دیوان عثمان فرید چشتی کی چودھری پرویز الہی کیساتھ ملاقات

حکومتی پالیسیوں کے جلد دوررس نتائج برآمد ہوں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی

حکومت صوفی ازم کو فروغ دے: دیوان عثمان فرید چشتی


لاہور (قافلہ نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے دربار بابا فریدؒ کے زیب سجادہ نشین دیوان عثمان فرید چشتی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے دور رس نتائج حاصل ہونگے ، قوم خوشحال اور ملک مستحکم ہوگا ، مسلم لیگ ق ملک اور قوم کی بہتری کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ ہے ۔ اس موقع پر دیوان عثمان فرید چشتی نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا دور حکومت تاریخی تھا جس میں ریسکیو 1122 اور پٹرولنگ چیک پوسٹ جیسے عوام دوست منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے جس سے آج بھی پنجاب کے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزارات اور علماءو مشائخ کے تحفظ اور صوفی ازم کے فروغ کے لئے خصوصی طور پر اقدامات اٹھائے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے