میڈیاہاؤسز سے جبری برطرفیوں کے خلاف صحافی سراپا احتجاج

کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی کیمپ کا

جبری برطرفیوں کے خلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان



فائل فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا


کراچی(قافلہ نیوز) میڈیا ہاؤسز اور مختلف اداروں سے ملازمین کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور،فیصل آباد،ملتان،کوئٹہ میں صحافیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کے خلاف جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی میدان میں آگئی اور ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کردیا گیا۔
ایک روز قبل کراچی کے احتجاجی کیمپ اور دھرنے میں صحافتی تنظیموں، ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دھرنے کے شرکاء ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے شدید نعرے بازی کرتے رہے، بعدازاں مظاہرین نے دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز میں کارکنوں کے مسلسل استحصال پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ سب کچھ ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔صحافیوں کا معاشی قتل عام روکا جاۓ۔جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پارلیمنٹ ہاؤس سمیت پورے ملک میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ادھر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جیو اسلام آباد بیورو آفس کے ورکرز نے چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کردی ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں بھی صحافیوں نے میڈیا ہاؤسز اور مختلف اداروں سے ملازمین کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں غیر معمولی تاخیر اور کٹوتی پر مظاہرہ کیا جبکہ آج کراچی میں دوبارہ مظاہرہ کیا جائے گا۔ادھر لاہور میں بھی
جنگ گروپ سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف صحافی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ڈان گروپ کی طرف سے تنخواہوں میں 40فیصد کٹوتیوں پر صحافی سراپاء احتجاج بن گئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے