مظفر آباد،یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے انتظامات مکمل

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

مقصود احمد میر
قافلہ نیوز ڈاٹ کام،مظفر آباد



ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر05فروری کی تقریبات کے انتظامات کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں راجہ اکمل خان سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد ،عاصم خالد اعوان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد،شوکت مرزا سپرنٹنڈنٹ پولیس سپیشل برانچ مظفرآباد ،راجہ رئیس مہتم برقیات مظفرآباد ، ڈاکٹر کامران ریاض ڈار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ،عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی ،جاوید اقبال عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر جموں وکشمیرلبریشن سیل ،نوید الحسن بخاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع ،عبدالغفار پروٹو کول آفیسر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ،چوہدری امین ڈی ایس پی سٹی ،خواجہ عمر رشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122،خواجہ عبدالوحیدگنائی ایکسٹر اسسٹنٹ کمشنر ،سید شکیل گیلانی سیکرٹری میونسپل کارپو ریشن ،محمد راشد خان تحصیلدار ،سید ضمیر حسین شاہ نائب تحصیلدار اور رضوان ڈار انسپکٹر ٹریفک پولیس نے شرکت کی ۔اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیرکے دن کی مناسبت سے جملہ محکمہ جات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔جموں وکشمیرلبریشن سیل کے زیر اہتمام تعلیمی ادارہ جات میں منعقد ہونے والے پروگراموں ،انٹری پوائنٹس پر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر اور دیگر تقریبات کے حوالہ سے جائرہ لیتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کا حکم دیا گیا ۔یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے آزادجموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران جملہ انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے