میڈیا کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائے جائیں:عمران خان کی ہدایت

میڈیا میں موثر انداز میں حکومت کا دفاع کیا جاۓ:وزیراعظم

لاہور: (قافلہ نیوز) وزیراعظم نے میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میڈیا کو عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے جبکہ میڈیا میں موثر انداز میں حکومت کا دفاع کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، نعیم الحق، افتخار درانی، فیاض الحسن چوہان، صمصام بخاری، عائشہ چودھری، یوسف بیگ مرزا، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور زلفی بخاری نے شرکت کی۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم کو پنجاب میں اپنائی گئی میڈیا سٹریٹجی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے