آئندہ کسی کو آوارہ کتوں سے نقصان پہنچا تو ڈی ڈی او ہیلتھ کے خلاف کارروائی ہوگی:ڈپٹی کمشنر

اسسٹنٹ کمشنرز کتوں کی تلفی مہم کی نگرانی کریں:جمیل احمد جمیل

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈی او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈی اوز اخراجات میں کمی لاکر رقم مریضوں پر خرچ کریں:اجلاس میں ہدایات



رحیم یارخان (قافلہ نیوز) ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو غیر ضروری اخراجات سے گریز کرنے کی ہدایت کردی، تمام تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس موصول بجٹ کی رقم مریضوں کو ادویات و جرحی آلات سمیت سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کے لئے خرچ کریں گے، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ متعلقہ محکموں کی کمیٹی تشکیل دیکر کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیں، کمیٹی ایک ہفتہ میں رپورٹ جمع کرائے گی، 8کروڑ26لاکھ روپے مالیت کی ادویات کے سپلائی آرڈرز جاری کردئیے گئے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ادویات کی سپلائی جلد از جلد ممکن بنائی جائے، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈی او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈی اوز بھی اخراجات میں کمی لائیں۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے بجٹ اخراجات مالی سال2018/19کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر غضنفر شفیق ، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دستیاب مالی وسائل اور افرادی قوت میں رہتے ہوئے ہیلتھ سروسز کے معیار میں اضافہ کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہتری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ورثاء کے بھی آرام کا خاص خیال رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے شفاف استعمال کو یقینی بنانا متعلقہ ایم ایس کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے فنڈز اوراخراجات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ہیڈز سے بچت کی جانے والی رقم کو مریضوں میں ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے استعمال کیا جائے۔ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں میں معیار ، مقدار اور رفتار کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ڈی اوز کو ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کی جاری مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ضلع کے کسی بھی علاقہ میں آوارہ کتوں نے کسی بھی شہری کو نقصان پہنچایا تو محکمہ صحت کے متعلقہ سینٹری سپروائزر کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی اوز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے جاری مہم کی اپنی تحصیلوں میں نگرانی کریں اور محکمہ صحت، میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل کی مشترکہ ٹیمیں بنا کر کتوں کی تلفی یقینی بنائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:رحیم یارخان میں خونخوار کتوں نے طالب علم کی جان لے لی

اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 8کروڑ26لاکھ روپے مالیت کی ادویات ہسپتالوں میں فراہم کرنے کے لئے سپلائی آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر ادویات کی خریداری کے ٹینڈرز کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے