صحت انصاف کارڈ کا اجراء ہوگیا

حکومت غربت کے خاتمے کا جامع پروگرام لاۓ گی:وزیراعظم کا خطاب

ویب ڈیسک | پیر 04فروری 2019



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کردیا۔
اسلام آباد میں صحت انصاف کارڈ کی تقریبِ اجراء کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘اس ہیلتھ کارڈ کا مقصد غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے’۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘گھر میں بیماری ہو تو گھر کا بجٹ ڈسٹرب ہوجاتا ہے، لیکن اس ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہوگی’۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہم نے پہلے ہیلتھ کارڈ خیبر پختونخوا میں تقسیم کیا اور اب قبائلی علاقے کے خاندانوں کو بھی ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے’۔خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ‘ روپےکی قدر 35 فیصد گرنے کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا، لیکن حکومت سب سے مشکل میں گھرے طبقے کی مشکلات دور کرے گی’۔انہوں نے اعلان کیا کہ ‘ان کی حکومت غربت ختم کرنے کا جامع پروگرام لائے گی اور بیت المال اور دیگر ایسے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا جبکہ غریبوں کو گھروں کے قرضے کے لیے بھی اسکیم لائی جائے گی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش تک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ہم موجودہ وسائل استعمال کر کے بہتری کا پلان لانے پر غور کر رہے ہیں’۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے