پنجاب میں تجاوزات مافیا سے واگزار اراضی کی تفصیلات طلب

بڑے شہروں میں ہسپتال،تعلیمی وفلاحی ادارے بنیں گے

ویب ڈیسک | پیر 04فروری 2019

لاہور: حکومت پنجاب نےمحکمہ بلدیات اورریونیو کے اشتراک سےتجاوزات مہم میں واگزارکرائی گئی سرکاری اراضی کوگوگل میپ سےمنسلک کرنےکا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کےمطابق سینئروزیرعبدالعلیم خان نےصوبے بھر میں تجاوزات مہم میں واگزارکرائی گئی سرکاری اراضی کی تفصیلات طلب کرتےہوئےسیکرٹری بلدیات کوہرڈویژن کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں،عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ واگزارکرائی جانےوالی سرکاری جگہیں عوامی فلاحی مقاصد کےلیےاستعمال ہوں گی،بڑے شہروں میں ہسپتال،تعلیمی وفلاحی ادارے بنیں گے۔
سینئر وزیرنے ہدایت کی کہ ہرڈویژن میں اراضی کےمطابق منصوبہ بندی شروع کی جائےاوراس کےاستعمال کیلئے اراکین اسمبلی سے بھی مشاورت کی جائے،متعلقہ ادارے اس امرکو یقینی بنائیں کہ دوبارہ کہیں کوئی قبضہ نہ ہو،موثر پلاننگ کےبعد حتمی سفارشا ت وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرکاری طور پر جدید مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے