اوباڑو کے کھمبڑا گاؤں میں 7سالہ بچی کا ریپ،ملزم گرفتار

دکاندار نے ٹافیاں لینے آئی بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا

اوباڑو: (قافلہ نیوز)سندھ پنجاب بارڈر پر واقع شہر اوباڑو کے گاؤں کھمبڑا میں درندہ صفت دکاندار نے ٹافیاں لینے کے لیے آنے والی 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔دکاندار کو گرفتار کر لیا گیاہے۔اس حوالے سے ایس ایچ او قمر عباس نے کہا کہ مشتبہ شخص کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔متاثرہ بچی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی ٹافیاں لینے دکان پر گئی تھی جہاں دکاندار نے اسے اغوا کیا اور دکان کے ساتھ واقع کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر افشاں کا کہنا تھا کہ بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اوباڑو کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔زیادتی کی تصدیق کے لیے متاثرہ بچی کے خون کے نمونے لے کر طبی جانچ کے لیے روہڑی لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر افشاں نے کہا کہ کیمیکل لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے