ادبی و فکری فورم حرف کار عالمی کی شعری نشست

مشاعرے کی صدارت نامور شاعر نذیر قیصر نے کی

ادبی رپورٹ:سعود عثمانی

پیر 4فروری 2019| لاہور



ادبی و فکری فورم حرف کار عالمی کے زیر اہتمام ایک خوب صورت شعری نشست جیسمین ہال جم خانہ کلب لاہور میں برپا ہوئی ۔جس کی صدارت نامور باکمال شاعر نذیر قیصر نے کی جبکہ بلتستان یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم،سینئر بیورو کریٹ امتیاز احمد خان مہمان اعزاز تھے۔
نیویارک امریکہ سے تشریف لائی ہوئی مہمان شاعرہ اور انگریزی ادب کی استاد محترمہ زریں یاسین مہمان خاص تھیں.وہ دنیائے ادب شمالی امریکہ کی صدر ہیں اور جہاں نما میگزین کی ایڈیٹر بھی ہیں۔ایک خوش گو اور عمدہ شاعرہ کے طور پر اردو دنیا میں ان کا دیرینہ تعارف ہے۔اد خوبصورت ادبی تقریب کے آغاز میں حرف کار کی طرف سے سعود عثمانی نے خاص مہمانوں کا تعارف کروایا اور ان کے سامنے شرکائے محفل کا تعارف پیش کیا۔شعری نشست کی نظامت نوید غازی نے بہت عمدگی سے کی ۔بہت خوب صورت شعرا اور شاعرات کی موجودگی میں بہت اچھی شاعری سنی اور سنائی گئی۔مہمانوں کو حرف کار منتظمین نے گلدستے پیش کیے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان اعزاز امتیاز احمد خان نے محفل کی بھرپور پذیرائی کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم نے محفل کی خوب صورتی کی داد دی اور بلتستان یونی ورسٹی کی علم و ادب سے وابستگی کا ذکر کیا۔مہمان خاص محترمہ زرین یاسین نے ترنم سے اپنی خوب صورت غزلیں سنائیں۔صاحب صدر جناب نذیر قیصر کی منفرد اور اعلیٰ شاعری پر اس شعری نشست کا اختتام ہوا۔ان سے کئی غزلیں سنی گئیں اور بھرپور داد سے نوازا گیا۔
اس یادگار محفل میں نذیر قیصر (صدارت)ڈاکٹر نعیم وائس چانسلر (مہمان اعزاز) امتیاز احمد خان (مہمان اعزاز) محترمہ زریں یاسین (مہمان خصوصی) ان کے شوہر جناب یاسین،سعود عثمانی،واجد امیر،نوید رضا،فرحت پروین،فرحت زاہد،صائمہ آفتاب،بشری اعجاز ڈاکٹر عظمیٰ سلیم.وسیم عباس،ثانیہ شیخ،روما رضوی،نوید غازی،شاہدہ مجید،عاصمہ طاہر نےخوب صورت کلام سنایا جبکہ شاہد علی خان،محترمہ عابدہ قیصر.محترمہ ملیحہ خوشنود،محترمہ زہرا انصاری اور دیگر دوست بھی محفل میں ذوق و شوق کے ساتھ شریک رہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے