بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومتی فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

ویب ڈیسک | پیر 04فروری 2019

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 57 پیسے کا اضافہ دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔قیمتوں میں اضافے پر نیپرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر میں کوئلے اور آر ایل این جی پلانٹ سے مقررہ بجلی پیدا نہ کی جا سکی جس کے باعث اخراجات میں اضافہ ہوا جسے فیول ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔
نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے اور آر ایل این جی پلانٹس چلائے جاتے تو صارفین کو 5 سے 6 پیسے فی یونٹ سستی بجلی میسر ہوتی، قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عوامی احتجاج پر گیس کی قیمتوں میں اضافے سے بلوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے