میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ

کیمپ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں لگایا گیا

ویب ڈیسک | 08فروری 2019

لاہور پریس کلب کی جنرل کونسل کے فیصلے کے مطابق صحافتی اداروں سے ورکرزکی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کے سلسلے کا پہلا احتجاجی کیمپ لاہور پریس کلب میں لگایا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی کیمپ میں سیاہ بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف میڈیا ہاﺅسز سے گذشتہ 4 ماہ کے دوران سینکڑوں ورکرز کو بے روزگارکیا گیا اور چالیس فیصد تک تنخواہوں میں کٹوتی کردی گئی ہے جبکہ مالکان سارا ملبہ حکومت پر ڈال رہے ہیں اور حکومت سارا ملبہ مالکان پر ڈال رہی ہے، تاہم صحافی کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ حکومتی ذمہ داران اور میڈیا مالکان گٹھ جوڑ صحافیوں کے معاشی قتل عام کے ذمہ دار ہیں اس لئے تاحال پر امن رہتے ہوئے اپیل کی جاتی ہے کہ کارکنوں کے روزگار کو تحفظ دیا جائے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ کنوینئر جوائنٹ ایکشن کمیٹی و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے مطابق احتجاجی کیمپ کے ساتھ آئندہ چند روز میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گی جس میں بڑے احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے