نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ کہاں خرچ کیا،سکول سربراہان سے حساب طلب

لاہور(قافلہ نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں سے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈزکا حساب مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے مانیٹرنگ ونگ نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں سے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ کا حساب مانگ لیا، اس سلسے میں جاری ہونے والے مراسلے میں نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط اور فنڈز کے استعمال کی تمام تر تفصیلات آن لائن فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فنڈز سے خریدی گئی اشیاء کی رسید بھی ساتھ لگائی جائیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے