اوباڑو:کموں شہید بائی پاس پر ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق

اوباڑو(قافلہ نیوز) قومی شاہراہ پر کموں شہید کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے خاتون سمیت3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالاجس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ بخشاپور کے وزیر احمدجھکرانی۔شہزادی اور ایک بچہ شاہ علی موٹر سائیکل پر صادق آباد سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ کموں شہید کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے انہیں کچل ڈالا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے