اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے مسائل حل کریں گے:گورنر پنجاب چودھری سرور

ڈاکٹر ہر مریض کو اپنا فیملی ممبر سمجھ کر اس کا علاج کرے:خطاب

ویب ڈیسک |09فروری 2019


لاہور:گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک اب ایماندار قیادت کے ہاتھوں میں ہے ۔ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑوں سے ختم کیا جائیگا اداروں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی ۔ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کے شعبے میں کسی انقلاب سے کم نہیں ۔حکومت اپنے تمام وسائل عوامی بھلائی کیلئے استعمال کر رہی ہے ۔ماضی کی حکومتیں ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض نہ کرتیں تو آج پاکستان میں معاشی صورتحال مختلف ہوتی ۔موجودہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کر نے کے بجائے مسائل کے حل کیلئے مستقل بنیاد وں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے ۔ وہ آج مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ،صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس ‘چیئر مین پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ ،سیکرٹری ڈاکٹر ندیم خواجہ اور ڈاکٹر منظور رانا سمیت دیگر بھی موجو تھے ۔گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو معاشی سمیت دیگر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایک ایماندار قیادت مل چکی ہے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اب پاکستان کو پائوں پر بھی ہم ہی کھڑ ا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت ملک میں صحت ‘تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہم کیلئے زبانی نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں آنیوالی کس بھی حکومت نے عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی سہولت بھی فراہم نہیں جسکی وجہ سے پاکستان میں لوگ خطر ناک بیمار وں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ میں سمجھتاہوں کہ ان حالات میں ڈاکٹرز کی بھی ذمہ داری بنتی ہے وہ ہر آنیوالے مریض کو اپنا فیملی ممبر سمجھ کر اس کا علاج کر یں کیونکہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کے حوالے سے میری وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات ہوئی ہے جنہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت ان مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر صورت اداروں کو مضبوط کر نا ہے کیونکہ اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو پھر عام آدمی کو انصاف لینے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ پھر ملک میں سب کچھ میرٹ کے مطابق ہوگااور ہر حق دار کو اس کا حق ملے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے