پی ٹی آئی کا نیا پارٹی آئین، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل

تحریک انصاف کا نیا پارٹی آئین، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل


لاہور (قافلہ نیوز) تحریک انصاف کے نئے پارٹی آئین میں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ ہی تبدیل کر دیا گیا، نئے پارٹی آئین میں ریجن کے بجائے ڈویژنل سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ تحریک انصاف اپنے پارٹی سڑکچر کو فروری کے آخر تک مکمل کرلے گی۔ پارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے کے مطابق پنجاب میں 8 ڈویژنل صدور، 36 ضلعی صدور، 145 تحصیل صدوراور 3 ہزار 456 یونین کونسل صدور ہوں گے۔ تنظیم سازی یو سی کے بجائے اس سے نیچے حلقہ، وارڈ اور پولنگ سٹیشن کی سطح تک کی جائے گی۔پاکستان میں کل 26 ڈویژنوں کے الگ الگ صدور ہوں گے۔ پنجاب کے 8 سندھ کے 5 بلوچستان کے 6 اور کے پی کے کے 7 ڈویژنل صدور ہوں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے